ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوپال اجتماعی عصمت دری کیس: فاسٹ ٹریک عدالت نے چار افراد کو سنائی سزا 

بھوپال اجتماعی عصمت دری کیس: فاسٹ ٹریک عدالت نے چار افراد کو سنائی سزا 

Sat, 23 Dec 2017 21:51:38    S.O. News Service

بھوپال، 23؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھوپال میں یو ایس پی سی کی تیاری کرنے وا لی ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کو آج فاسٹ ٹریک نے اپنا فیصلہ دیا ہے یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب بھوپال میں 31 اکتوبر کی شام میں ایک طالبہ جو یو پی ایس سی کی تیار ی کر رہی تھی ، کوچنگ سینٹر سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی تو راستے میں چار نوجوانوں نے اس مذکورہ طالبہ کے سا تھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تھی ۔ یہ واقعہ حبیب گنج سی آر پی ایف چوکی کے قریب ہوا تھا ، متاثرہ نے ان مجرموں میں سے ایک کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔پولیس کی لاپرواہی کی مثال قائم کرتے ہوئے 11گھنٹے کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی جس کی وجہ سے 11سے زائد پولیس افسران پر حکومتی عتاب بھی نازل ہوا تھا ۔ فاسٹ ٹریک عدلیہ نے چاروں مجرمین کو عمر قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔


Share: